- الإعلانات -

’کاش احسن اقبال صاحب نے۔۔۔‘فردوس عاشق اعوان نے سابق وفاقی وزیر کو نشانے پر لے لیا

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سابق وفاقی وزیر کو نشانے پر لے لیا, کہا ہے کہ کاش احسن اقبال صاحب نے معیشت کی فکر اپنے دورحکومت میں کی ہوتی۔

”(ن) لیگی قیادت خود اپنی جان، مال اور آل کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے جبکہ سیاسی سانسیں جاری رکھنے کیلئے پارٹی کے دوسرے درجے کے رہنماو¿ں کو سیمینار کرانے کی نوکری پر لگا دیا ہے۔“

اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے مزید کہا”احسن اقبال صاحب کاش ملکی معیشت کی فکر آپ نے اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی؟ 3دہائیاں برسراقتدار رہنے والوں کے منہ سے پالیسیوں کے تسلسل میں ناکامی کی بات مضحکہ خیز ہے۔ آل شریف نے عوام کا کاروبار بند کرکے اپنی آل اولاد کے کاروبار کے تسلسل کو تقویت دی۔“

فردوس عاشق اعوان نے کہا

معیشت پر کانفرنس کرنے کے بجائے اسحاق ڈار کو واپس بلائیں جس نے پاکستان کی عمارتیں اور شاہراہیں بھی گروی رکھ دیں۔ارسطو بن کر لیکچر دینے والوں نے معیشت کی ناو¿ ڈبوئی، اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں؟