- الإعلانات -

فروری میں پاکستان کادورہ کروں گا،ترک صدر

ترک صدرطیب اردوان نے کہا ہے کہ اچھاہوتااگرترتیب شدہ پروگرام کے تحت عمران خان کوالالمپورکانفرنس میں شرکت کرتے ،تاہم عمران خان اہم وجہ کے سبب کوالالمپورکانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

ترک صدرطیب اردوان نے پاکستانی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سٹریٹجک امورپربات کےلئے فروری میں پاکستان کادورہ کروں گا،انہوں نے کہاکہ باہمی تجارت کاحجم اورسٹریٹجک شراکت داری کے لحاظ سے تعلقات بہترہورہے ہیں،دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل بہتری آرہی ہے،مستقبل میں پاک ترک تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان عالمی پناہ گزین کانفرنس کے دوران ملاقات ہوئی ہے، جس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو کوالالمپورسمٹ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے بھی اعتمادبھی میں لیا.

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات عالمی پناہ گزین کانفرنس کی سائیڈلائن پر ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال اور علاقائی امور پر گفتگو ہوئی اور آئندہ سال ہونے والی اعلی سطح اسٹریٹجک کونسل اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کمشیر کے معاملے پر ترکی کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے کشمیر کے معاملہ پر او آئی سی رابطہ گروپ میں فعال کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم نے پناہ گزینوں کی سب سے بڑی آبادی کی میزبانی پر بھی ترکی کے اقدامات کو سراہا۔