- الإعلانات -

” چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ ریٹائرمنٹ سے پہلے ایک اور بڑا فیصلہ سننے والے ہیں “

خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کی سزا سنا دی ہے اور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں سب سے اہم کردار چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو قرار دیا جارہاہے تاہم گزشتہ روز فیصلہ آنے کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ سابق صدر نے ملک کے دفاع کیلئے جنگیں لڑی ہیں اور وہ کسی صورت میں بھی غدار نہیں ہو سکتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد سے ملک میں بیانات اور رد عمل کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس شور و غل میں نجی ٹی وی کے اینکر پرسن” سید ثمر عباس “ نے ایک اور بڑا دعویٰ کر کے سب کو حیران کر دیاہے ۔صحافی ثمر عباس نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” 2 دن کے اندر ایک اور اہم ترین فیصلہ متوقع ہے، زرائع کے مطابق کھوسہ صاحب ریٹائرمنٹ سے قبل ایک اور بڑا فیصلہ چاہتے ہیں، اس فیصلے پر بھی شدید غم و غصے والا رد عمل آ سکتا ہے۔ میری زاتی رائے میں ایسا نہیں ہونا چاہیے کچھ اقدامات ملکی سیکیورٹی صورتحال کے متقاضی ہوتے ہیں۔“