- الإعلانات -

ادارے ہر حال میں اہم ہیں ،ان کے مابین تصادم نہیں ہم آہنگی چاہتے ہیں :عمران خان

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ادارے ہر حال میں اہم اور مقدم ہیں، ہم نے اپنے اداروں کو تقویت دینی ہے اور ہم نے قانون اور آئین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ،ہم اداروں میں تصادم نہیں ہم آہنگی چاہتے ہیں۔وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 2 وزرائے اعلیٰ اور 3 گورنر شریک ہوئے۔کور کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے تفصیلی فیصلے پر مشاورت ہوئی اور سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اجلاس میں مختلف ایشوز پر تفصیلی بحث کی گئی،اہم ایشوکل کا ہونے والا فیصلہ تھا۔انہوں نے بتا یا کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ادارے آئینی اور قانونی دائرے میں ذمہ داریاں نبھائیں، ہمیں افواج پاکستان کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرنا چاہیے اورہمیں انصاف کے تقاضوں کو یقینی بنانا ہے، انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دفاع اورقومی سلامتی کاضامن ادارہ سیاست کی نذرکریں گے توکیا اثرات آئیں گے؟ ہمیں قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔