- الإعلانات -

قمر زمان کائر نے پرویز مشرف کیخلاف فیصلے پر اٹارنی جنرل کے موقف کو ناقابل سمجھ قراردیدیا

 پیپلز پارٹی کے رہنماقمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے کہنا کہ پرویزمشرف کے خلاف فیصلہ غیر آئینی ہے ،سمجھ سے بالا ترہے۔ نجی ٹی وی ے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پرویز مشرف اب جنرل نہیں ہیں بلکہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے اس بات کا کیاجانا کہ پرویزمشرف کے خلاف فیصلہ غیر آئینی ہے اورسمجھ سے بالا ترہے۔ قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آئین کومعطل کرنا اورایمرجنسی کا نفاذ کرنا ایک شخص کا انفرادی طور پر فیصلہ تھا ۔یہ ایک ادارے کا فیصلہ نہیں تھا ۔