- الإعلانات -

سندھ میں آٹے کاکوئی بحران نہیں،حکومت نے4لاکھ ٹن کا معاہدہ کرلیا:رام کشوری لال

صوبائی وزیر  ہری رام کشوری لال نے کہاہے کہ حکومت سندھ نے 3250 سوکلوگرام پر سبسڈی کی منظوری اور 1365 روپے فی من گندم کا ریٹ مقرر کیا ہے۔ سندھ میں آٹے کاکوئی بحران نہیں ہے، حکومت نے4لاکھ ٹن کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت مزید گندم آئے گی۔ انہوں نے یہ بات جی ڈی اے کے رکن عارف جتوئی کے نکتہ اعتراض کے جواب میں کہی، انکا کہنا تھا کہ سرکاری گندم کی قیمت کنٹرول میں نہیں، حکومت نے گندم کیلئے امدادی رقم کا اعلان نہیں کیا۔