- الإعلانات -

چیف جسٹس نے پہلے ہی عزائم ظاہرکردیئے تھے ،فوج اور عوام کی حمایت تمغہ ہے ،قبر میں ساتھ لیکرجاﺅں گا، بستر علالت سے پرویز مشرف کا بیان

سابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ پاکستانی عدلیہ کا بہت احترام کرتا ہوں، چیف جسٹس کھوسہ نے فیصلے سے پہلے ہی اپنے عزائم ظاہر کردیئے تھے ، فیصلے پر عوام کی حمایت میرے لئے تمغہ ہے جس کوقبرمیں ساتھ لیکرجاﺅں گا ۔

نجی نیوز چینل پر ہسپتال سے نشر کی گئی سابق صدر پرویز مشرف کی ویڈیو میں پرویز مشرف نے کہا کہ میں نے خصوصی عدالت کافیصلہ ٹی وی پرسنا۔خصوصی عدالت کے فیصلے کومشکوک کہتاہوں، ایسے فیصلے کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی،کیس میں صرف ایک فردکوٹارگٹ کیاگیاہے ۔ انہوں نے کا کہ فیصلے میں ملزم اورنہ اس کے وکیل کودفاع کاحق دیاگیاہے ۔ میں پاکستانی عدلیہ کابہت احترام کرتاہوں، خصوصی عدالت کاایسافیصلہ پہلی بارسناہے۔ میں نے کہاتھاسپیشل کمیشن کو بیان دینے کیلئے تیارہوں لیکن تحقیقاتی کمیٹی کوبیان دینے کی پیشکش کومستردکیاگیا۔انہوں نے کہا کہ خدمات کویادرکھنے پرعوام اورفوج کامشکورہوں،یہ میرے لئے تمغہ ہے جو ساتھ قبر میں لے کرجاﺅں گا۔

پرویز مشرف کاکہنا تھا کہ میرے خلاف کیس کچھ لوگوں کی ذاتی عداوت سے سناگیا، ان لوگوں نے مجھے ٹارگٹ کیاجواعلیٰ عہدوں پرفائزہیں، ٹارگٹ کرنیوالوں نے اپنے عہدوں کاغلط استعمال کیا،میرے دورمیں فائدہ اٹھانےوالے جج میرے خلاف کیسے فیصلہ دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کیس میں قانون کی بالادستی کاخیال نہیں رکھاگیا۔