- الإعلانات -

پی پی قیادت پر ہمیشہ الزام ثابت ہوئے بغیر جیلوں میں تشدد ہوا:نثار کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کےصدرنثاراحمدکھوڑو نےکہاہےکہ پیپلزپارٹی کی قیادت کوہمیشہ بغیرالزام ثابت ہوئےجیلوں میں پابندِسلاسل رکھ کر اُن پر ذہنی و جسمانی تشدد کیا گیا۔ ضیا الدین ہسپتال کےباہرمیڈیاسےگفتگو کرتےہوئےنثاراحمدکھوڑوکاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نےعدالتی سزاؤں کےبغیرظالم وجابرحکمرانوں کےسیاسی انتقام کی آگ کوٹھنڈا کرنے کی خاطر جیلوں میں سزائیں کاٹیں،اپنےاوپرذہنی و جسمانی ٹارچربرداشت کیامگربھٹونظریات اورعوام سےاپنارشتہ توڑنے کی شرائط پرسودے بازی کرنے سےانکار کیا۔