- الإعلانات -

ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی دبئی میں پرویز مشرف سے ملاقات

دبئی: ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے سابق صدر اور جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے ملاقات کی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کے وفد میں وسیم اختر اور رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی شامل ہیں، وفد نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی عیادت کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا

وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سابق صدر کو بھرپور حمایت کا بھی یقین دلایا اور ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔