- الإعلانات -

احترام میں رہ کر سوال کرنا چاہیے، چیف جسٹس صاحب قابلِ احترام ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احترام کے دائرے میں رہ کر سوال کرنا ضروری ہے، چیف جسٹس صاحب کا بہت احترام کرتا ہوں

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی ویب سائیٹ ٹویٹر میں کہا ہے کہ ذاتی طور پر چیف جسٹس صاحب کا بہت احترام ہے، جسٹس کھوسہ پاکستان کی تاریخ کے بڑے ججز میں ہیں، لیکن یہ بھی ان سے ہی سیکھا ہے کہ احترام کے دائرے میں رہ کر سوال کرنا ضروری ہے، باقی بحث سیاسی ہے قانونی نہیں۔

فواد چوہدری نے سماجی ویب سائیٹ ٹویٹر پر سُپریم کورٹ آف پاکستان کا پریس ریلیس اسٹیٹمینٹ شیئر کیا۔