- الإعلانات -

ہم پاکستان کے خلاف کام کرنے والی ساری قوتوں کو ناکام بنایئں گے، آرمی چیف

خیبرپختونخوا: پاک فوج کے میجر جنرل آصف غفور  نے سماجی ویب سائیٹ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ ایس ایس جی ہیڈکواٹرز کے بارے میں اٹیٹمنٹ جاری کیا

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور  نے سماجی ویب سائیٹ میں کہا کہ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف کام کرنے والی ساری غیر اخلاقی قوتوں کو ناکام بناکر استحکام لائے ہیں، ہم اِسے کسی بھی قیمت پر کبھی نہیں جانے دیں گے۔ ایس ایس جی پاکستان کے قیام کے بعد سے اپنے بہادر افسران اور جوانوں کے ذریعے ملک کے دفاع کے لئے اپنا کام سرانجام دے رہے ہیں، ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں۔