- الإعلانات -

پرویزمشرف کے خلاف تفصیلی فیصلے پر شیخ رشید کا بیان بھی سامنے آگیا

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مشرف کے خلاف غیراخلاقی، غیرقانونی فیصلہ ہے، آئین میں ایسی سزا کا ذکر نہیں ہے۔سابق صدر مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلے پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا بھارتی میڈیا کو اپنے ملک کی فکر نہیں پاکستان پر خبریں دے رہا ہے، بھارت میں حالیہ لہر انتہائی تشویش ناک ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھے تشویش ہے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت بارڈر پر کوئی حرکت نہ کردے، بھارت عالمی سطح پر توجہ سے ہٹنے کے لیے پاکستان سے کشیدگی چاہتا ہے۔