- الإعلانات -

” برطانیہ میں ڈکٹیٹر کے ڈھانچے کو پھانسی دینے کی مثال موجود ہے“ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے یہ کب کہا؟

) خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں 5 بار سزائے موت سنائی گئی ہے۔ تفصیلی فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اگر فیصلے پر عملدرآمد سے پہلے پرویز مشرف انتقال کرجائیں تو ان کی میت کو اسلام آباد کے ڈی چوک لایا جائے اور تین روز تک لٹکایا جائے۔ خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے کے اس حصے پر پاکستان میں زورو شور کے ساتھ بحث جاری ہے، پاک فوج کی جانب سے بھی اس فیصلے پر رد عمل دیا گیا ہے جبکہ حکومت نے بھی جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے، ایسے میں یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ بھی اسی کیس کی سماعت کے دوران ایک بار برطانیہ میں ایک ڈکٹیٹر کے ڈھانچے کو لٹکانے کی مثال پیش کرچکے ہیں۔