- الإعلانات -

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج اپنے عہدہ سے سبکدوش ہورہے ہیں

 چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے، سینئر جسٹس گلزار احمد 21 دسمبر کو نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں آج فل کورٹ ریفرنس ہوگا، سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 18 جنوری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے دور میں کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا۔ انہوں نے بطور چیف جسٹس آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کی جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشروط ضمانت سے متعلق بھی فیصلہ دیا۔ چیف جسٹس آصف کھوسہ نے پاناما سکینڈل سمیت اہم مقدمات کی سماعت کی۔