- الإعلانات -

سوشل میڈیا کے بعد حکومت نے ذرائع ابلاغ سے بھی افسران کے رابطوں پر پابندی لگادی، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے بھی حکومت سندھ کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے ذرائع ابلاغ کو معلومات فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی، وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ وفاقی اداروں کے ملازمین کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ ذرائع ابلاغ میں کچھ بھی دینے سے قبل سیکریٹری وزارت داخلہ یا متعلقہ وزارت یا ادارے کے سربراہ سے لازمی اجازت حاصل کریں گے۔

نجی ٹی وی

کے مطابق وفاقی حکومت نے پابندی کا جو نوٹی فکیشن جاری کیا ہے اس کے مطابق وفاقی حکومت کا کوئی افسر یا اہلکار ذرائع ابلاغ سے رابطہ نہیں کرے گا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنے افسران و اہلکاروں کو پابند کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی معلومات یا دستاویزات ذرائع ابلاغ کو فراہم نہیں کریں گے۔

وفاقی حکومت کے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے کسی قسم کا رابطہ نہیں رکھا جائے گا اور ساتھ ہی ہدایات دی گئی ہیں کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کوئی سرکاری مؤقف اور تبصرہ بھی اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا۔