- الإعلانات -

پنجاب پولیس میں مزید 10 ہزار جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ، بے روزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری آگئی

پنجاب بھر کے 27 اضلاع سے 10 ہزارجوان پولیس میں بھرتی کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ صوبائی سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں ابتدائی منظوری دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا بتانا ہے بعض اضلاع میں نفری کم ہونے سے پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے