- الإعلانات -

حکومت اپنافرض ادا کرنے جارہی ہے ، فردوس عاشق اعوان

نجی نیوز مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خصوصی عدالت کے فیصلے سے دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ، فیصلے سے غصہ اور اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، حکومت اپنا فرض ادا کرنے جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کوٹ میں ریفرنس دائر کرنا آئینی حق ، جب کوئی قانون کی باﺅنڈری سے باہر چھکے لگائے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں ، حکومت اپنا فرض ادا کرے گی ، وزیر اعظم سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منفی پروپیگنڈے سے معیشت کو نقصان پہنچتا ہے ۔