- الإعلانات -

عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کو سزا کے بعدوزیر اعظم نے بھر پور عزم ظاہر کردیا

وزیراعظم عمران خان نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ریاستی ادارو ں کا بھر پور دفاع کیا جائے گا ۔وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں مشرف کیس ،سیاسی صورتحال اور قانونی امور پر بات چیت ہوئی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ،کسی قیمت پر بھی استحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست ادارے بناتے ہیں ،حکومت کا کام ریاستی اداروں کو مضبوط کرنا ہوتاہے ۔