- الإعلانات -

’بلاول پلی بارگین نہیں کریں گے تومریم نوازکی طرح۔۔۔‘شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کہتے ہیں کہ عمران خان کو دکھ ہے اور رہے گا کہ نوازشریف واپس چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہاشریف برادران لندن میں نئے سال کا آغاز کریں گے۔شیخ رشید نے کہا شہباز شریف کی اچھی خبر آنے والی ہے،وہ لندن مین انجوائے کررہے ہیں اور وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔

پرویز مشرف کے حوالے سے شیخ رشید نے کہامشرف کو غدار نہیں سمجھتا وہ محب وطن آدمی ہیں،مشرف کیس میں پیرا چھیاسٹھ غیر قانونی ،غیر سنجیدہ اور غیراخلاقی ہے،پیرا چھیاسٹھ کا انہوں نے ڈٹ کر سامنا کیاتھا۔شیخ رشید نے کہابدقسمتی سے اس ملک میں جو آیااس نے مال بنایا۔کرپٹ معاشرہ اورسیاستدان ملک کوآگے بڑھنے نہیں دیتا۔انہوں نے کہاخورشیدشاہ کے 126 اکاو¿نٹس نکلے اورانہیں ضمانت مل گئی۔خورشیدشاہ کی احتساب عدالت سکھرسے ضمانت سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا پیپلزپارٹی سارے کیسزسندھ منتقل کراناچاہتی ہے۔بدقسمتی سے ملک میں جمہوریت سب سے زیادہ کرپٹ ہے۔