- الإعلانات -

عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی ملاقات, سرحدی صورتحال پر بات چیت

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔اس دوران ملکی سلامتی کی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔نائنٹی ٹو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آر می چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جہاں وہ چیف جسٹس گلزار احمد کی تقریب حلف برداری کیلئے شرکت میں آئے تھے۔ملاقات میں سرحدی صورتحال اور ملک کے مجموعی امن و امان پر بات چیت کی گئی۔