- الإعلانات -

نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد سپریم کورٹ پہنچ گئے،افسروں اور سٹاف نے پرتپاک استقبال کیا

تفصیلات کے مطابق جسٹس گلزار احمدپاکستان کے ستائیسیویں چیف جسٹس بن گئے۔صدرمملکت عارف علوی نے چیف جسٹس گلزاراحمدسے ان کے عہدے کاحلف لیا۔چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم عمران خان،تینوں مسلح افواج کے سربراہان،وفاقی وزرا، گورنرز، سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ کے ججز،وکلا،اعلیٰ فوجی و سول افسران اور دیگرنے شرکت کی۔جسٹس گلزاراحمد کی بطورچیف جسٹس سپریم کورٹ حلف برادری تقریب میں ان کے اہلخانہ بھی شریک ہوئے۔

نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد سپریم کورٹ پہنچ گئے،سپریم کورٹ کے افسروں اورسٹاف نے چیف جسٹس کا پرتپاک استقبال کیا،چیف جسٹس نے شاندار استقبال پر ہاتھ ہوا میں لہرا کرسب کا شکریہ ادا کیا۔