- الإعلانات -

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی عہدے سے برطرف

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے پولیس گروپ کے گریڈ21کے افسر اللہ دینو خواجہ (اے ڈی خواجہ)کو نیا آئی جی سندھ مقرر کر دیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اے ڈی خواجہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، غلام حیدر جمالی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں غلام حیدر جمالی کو آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔ان کے خلاف کرپشن کیس نیب کو بھجوا دیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ اللہ دینو خواجہ کو نیا آئی جی مقرر کرنے کی منظوری وزیراعظم نواز شریف نے دی۔ا