- الإعلانات -

آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ

مظفرآباد :  آزاد کشمیر میں بارش کا سلسلہ دو دن سے جاری ، لینڈ سلائیڈنگ سے کئی اہم شاہرائیں بند ہو گئیں ، پہاڑوں پر برف باری سے سردی پھر لوٹ آئی۔مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر میں دو دن سے جاری بارش کے باعث مظفرآباد ، راولپنڈی براستہ کوہالہ دولائی کے مقام سے اورشاہراہ راولپنڈی براستہ ایبٹ آباد لوہار کے مقام سے جبکہ شاہراہ سری نگر اور وادی لیپہ کو جانے والی شاہراہ سمیت درجنوں رابطہ سڑکیں سلائیڈنگ سے بند ہو گئیں ہیں ، پہاڑوں پر برف باری سے سردی پھر لوٹ آئی ہے۔