- الإعلانات -

جلد عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیں گے، انیس قائم خانی

کراچی:  ایم کیو ایم کے باغی رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ سینیٹرز،ایم این ایز اور ایم پی ایز کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری رہے گا، جلد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ جلد عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ جلسے میں پاکستانی پرچم کے ساتھ لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ جلسہ بتائے گا کہ کراچی کی عوام را کے ایجنٹ نہیں بلکہ پاکستان سے محبت کرنیوالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی اسمبلی میں فارورڈ بلاک نہیں بنائیں گے۔ جو ایم این اے اور ایم پی اے آئیں وہ اسمبلیوں سے استعفیٰ دیں۔ ہم اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔