- الإعلانات -

آئی ایس آئی کے سابق چیف جنرل حمید گل انتقال کر گئ

Hameed-Gul

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل مری میں انتقال کر گئے۔ جنرل حمید گل اپنے خاندان کے ہمراہ مری گئے تھے جہاں دماغ کی شیریان پھٹ جانے کے باعث ان کی حالت یشویش ناک ہو گئی۔ انہیں سی ایم ایچ مری میں بے ہوشی کی حالت میں منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں کچھ روز سے ہائی بلڈ پریشر کی شکایت تھی۔ ان کے جسد خاکی کو آج رات راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔ جنرل حمید گل 20نومبر 1936کوسرگودھا میں پیدا ہوئے۔ آپ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔
حمید گل کے خاندان کا تعلق سوات کے مشہور قبیلے یوسفزئی سے تھا۔ آپ کے دادا بعد ازاں سرگودھا میں آباد ہو گئے تھے۔ آپ نے اکتوبر 1956 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا ۔ جنرل حمید گل اعلیٰ رینک کے فوجی آفیسر تھے۔ آپ نے 1965اور1971کی پاک بھارت جنگوں میں سرگرم شرکت کی۔ 1965کی جنگ میں آپ چونڈہ کے محاذپر ٹینک کمانڈر تھے۔ جنرل حمید گل 1972سے 1976تک بٹالین کمانڈر کے عہدوں پر فائزرہے جبکہ 1978میں انہیں ترقی دے کر بریگیڈیر بنا دیا گیا۔ 1989میں آپ نے ضرب مومن مشقوں کا آغاز کیا۔ جنرل ضیاء الحق نے جنرل حمید گل کو ڈی جی آئی ایس آئی کا سربراہ مقرر کیا ۔ اس عہدے پر آپ نے 1987سے 1989تک کام کیا۔
جنرل حمید1957سے1992تک پاک فوج میں رہے اور 1992میں جنرل آصف نواز سے اختلافات کی بنیاد پر فوج سے استعفیٰ دے دیا۔ جنرل حمید گل کو اسلامی جمہوری اتحاد (آئی جے آئی) اور طالبان کا بانی اور استاد بھی سمجھا جاتا ہے اور وہ عمر کے آخری دنوں تک اس کا اعتراف بھی کرتے رہے۔ ملک کی خدمات پر انہیں ہلال امتیاز(ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا ۔جنرل حمید گل کی عمر 80برس تھی۔