- الإعلانات -

متحدہ کے ”را“ سے تعلقات ،ایف آئی اے کی تحقیقات کا آغاز

کراچی:  متحدہ قومی موومنٹ کے بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کے ساتھ تعلقات پر ایف آئی اے حرکت میں آ گئی،ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کی مصطفی کمال اور ڈاکٹر صغیر سے ملاقات،ایم کیو ایم کے را سے تعلقات اور منی لانڈرنگ کیس میں تعاون مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے راسے مبینہ تعلقات پر ایف آئی اے حرکت میں آگئی ہے ،ڈائریکٹر ایف آئی سندھ شاہد حیات نے مصطفی کمال اور ڈاکٹر صغیر سے ملاقات کی ہے،اس موقع پر انیس قائم خانی بھی موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق خیابان سحر میں مصطفی کمال کی رہائش پر نصف گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میںشاہد حیات نے منی لانڈرنگ اور ایم کیو ایم کے راسے تعلق کے حوالے سے تعاون کی درخواست کی۔ذارئع کے مطابق ایف آئی اے کے اعلی افسروں کی ٹیم بھی 2 روزمیں مصطفی کمال سے ملاقات کرے گی۔ ملاقات میں مصطفی کمال نے اللطاف حسین کے را کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے تعاون کرنے پر آمادگی ظاہر کی جب کہ سرفراز مرچنٹ کو پاکستان لانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد حیات سے مصطفی کمال سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے الطاف حسین کے را کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے تعاون مانگا تھا۔ مصطفی کمال نے چند روز قبل اپنی پریس کانفرنس کے دوران الطاف حسین کے را کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا تھا۔