- الإعلانات -

رینجرز کی دو چوکیوں پر دستی بم حملے

کراچی :  کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دو مختلف مقامات پر دہشت گردوں نے تین منٹ کے وقفے سے رینجرز کی چوکیوں پر دستی بم حملے کئے ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں دو مقامات پر دہشت گردوں نے رینجرز کی چوکیوں پر دستی بم حملے کئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دستی بم حملوں کے دھماکوں کی آواز دور دور تک سنائی دی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ موٹر سائیکل سوار دو دہشت گردوں نے گلشن چورنگی کے قریب قائم رینجرز کی چوکی پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔ تین منٹ کے وقفے کے بعد عیسیٰ نگری کے قریب رینجرز کی چوکی پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ ان واقعات کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ایس پی گلشن اقبال فہد کا کہنا ہے کہ رینجرز کی دونوں چوکیوں پر دھماکوں میں تین سے چار منٹ کا فرق ہے۔ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ علاقے میں رینجرز موبائل پر حملے کا خدشہ تھا۔