- الإعلانات -

مصطفیٰ کمال کے انکشافات اور سیاسی اتار چڑھاﺅ

اسلام آباد : قومی اسمبلی مےں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کے انکشافات کے بعد سیاسی اتار چڑھاﺅ آ رہا ہے ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی سیاسی جماعت کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے تو آہستہ آہستہ نیچے آنے لگتی ہے ۔ ایم کیو ایم پر مصطفیٰ کمال کے الزامات کے بعد کراچی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اسی طرح کے سیاسی اتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیں اس سے کراچی کے امن و امان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ میڈیا اس مسئلہ کو امن سے نہ جوڑے انہوں نے کہا کہ نئی جماعت کے آنے سے کراچی کے حالات مزید بہتر ہوں گے یہ سب کچھ سیاسی تبدیلیوں کے لئے ہو رہا ہے کراچی کے حالات اچھے ہوں گے تو نئی جماعتوں کے لوگوں کو ضرور موقع ملے گا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 23مارچ یوم پاکستان تجدید عہد کے دن ہے اس دن کو ہر سال منایا جاتا ہے ایسا لگتا ہے کہ ہم نے اس حوالے سے وعدہ پورا نہیں کیا اس لئے ہم مسائل میں الجھے ہوتے ہیں۔