- الإعلانات -

انسداد دہشتگردی (ترمیمی) بل 2016ءقومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

سلام آباد:  انسداد دہشتگردی (ترمیمی) بل 2016ءقومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ منگل کو شاہدہ رحمانی نے تحریک پیش کی کہ انسداد دہشتگردی (ترمیمی) بل 2016ءپیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کے بعد دہشت گردوں کو قرار واقعی سزائیں دی جاسکیں گی۔ پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگزیب نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ ایوان سے اجازت ملنے پر شاہدہ رحمانی نے بل ایوان میں پیش کیا۔