- الإعلانات -

صدر پرویز مشرف کا نام ECL سے نکال دیا گیا

صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق عدالتی حکم حکومت کےآزادانہ فیصلےپراثراندازنہیں ہوگا۔سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کانام ای سی ایل سےنکالنے  کاسندھ ہائیکورٹ کافیصلہ بحال کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن عدالتی حکم کےایک سال بعد جاری کیا گیا۔ نوٹی فکیشن میں سپریم کورٹ کا ذکر نہیں۔ آپ آرٹیکل  6کے مقدمے کا کریڈٹ لیتے رہے۔

پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ باہرجانےکیلئےحکومتی اجازت کی ضرورت نہیں۔ اب عدالت نے انصاف کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے باہر جانے پر کوئی قدغن نہیں۔

سابق صدر پرویز مشرف اپنے علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں انھوں نے اپنی میڈیکل رپورٹ میں عدالت میں جمع کروائی تھی ۔

سپریم کورٹ نےشہداءفاؤنڈیشن کی درخواست بھی خارج کردی۔