- الإعلانات -

این اے 122 دھاندلی کیس؛ ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا

pakistan-election

الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں دھاندلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پرالیکشن ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ طرفین کے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پرٹریبونل کے جج کاظم ملک نے فیصلہ محفوظ کیا جو 22 اگست کو سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ این اے 122 پر قومی اسمبلی کے اسپیکرسردارایازصادق نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو شکست دی تھی تاہم عمران خان کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کے بعد الیکشن ٹریبونل تشکیل دیا گیا تھا۔