- الإعلانات -

میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر اقتدار پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا

میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر اقتدار پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا

شہریوں کو فراہم کردہ تمام تر سروسسز کی فیس میں 100سے 1000فیصد تک اضافے کی منظوری

موت و پیدائش سرٹیفکیٹس سمیت67 ٹریڈ لائسنسنگ کی فیسوں میں اضافہ

اشتہاری ٹولز کی فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا

اموات و پیدائش سرٹیفکیٹ کی کم سے کم فیس 300 زیادہ سے زیادہ 1200روپے کر دی گئی

تجارتی لائسنس کی مد میں سب سے زیادہ اضافہ کردیا گیا

فائیو اسٹار ہوٹلز کی سالانہ فیس 25ہزار سے بڑھا کر 24لاکھ روپے کر دی گئی

تھری اور فور اسٹار ہوٹلز کی فیس سالانہ 12ہزار سے بڑھا کر 1لاکھ 20ہزار کر دی گئی

ریسٹورانٹ اورفاسٹ فوڈود اے سی 25ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ روپے کردی گئی

ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، کیشن اینڈ کیری ،مارٹ کیٹگری اے 20ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ ،

کیٹگری بی جنرل سٹورز کی فیس 10ہزار سے بڑھا کر 20ہزار

ڈرائی کلینگ کیٹگری اے 20ہزار سے بڑھاکر 1 لاکھ روپے کر دی گئی

جنرل ہاکرز 2ہزار سے بڑھاکر10ہزار ،پرنٹنگ پریس 15ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار

ڈاک ٹوکن فیس ایک ہزار سے بڑھاکر 25ہزار کر دی گئی

بیوٹی پارلرز کیٹگری اے 10ہزار سے بڑھاکرایک لاکھ ،کیٹگری بی کی 25ہزار کردی گئی

ہیئر کٹنگ سیلون اے کیٹگری 5ہزار سے بڑھاکر24ہزار ،کیٹگری بی 10ہزار کردی گئی

میڈیکل لیب 10ہزار سے بڑھاکر1لاکھ ،کلیکشن پوائنٹس 5ہزار سے بڑھاکر 25ہزار کردی گئی

نجی ہسپتال دس بیڈز سے اوپر 15ہزارسے بڑھاکر 50ہزار

دس سے پچاس بیڈز تک ایک لاکھ سے بڑھاکر 10لاکھ کردی گئی

شادی ھالز اے کیٹگری 75ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کردی گئی

فیکٹریز فلورملز،آئل گھی ملز،بسکٹ جیلز،جوس ملک فیکٹریز منرل واٹر فیکٹریز کی فیس 2 لاکھ روپے کردی گئی