- الإعلانات -

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا مقبوضہ جموں وکشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر چین کا شکریہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا مقبوضہ جموں وکشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر چین کا شکریہ
چین کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کے لئے عملی کردارادا کیا
سلامتی کونسل مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے وعدے کو پورا کرے
162 دن سے زائد عرصہ سے مسلسل کرفیو ختم کرانے کے لئے بھارتی درندگی کے خلاف عملی اقدام اٹھایا جائے
سلامتی کونسل کے اجلاس نے جموں وکشمیر میں حالات معمول پر ہونے کا بھارتی پراپگنڈہ دفن کردیا
مقبوضہ جموں وکشمیر مسلمہ تنازعہ ہے، بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، یہ سچائی بھارتی جھوٹ سے چھپ نہیں سکتی
عمران نیازی صاحب ٹویٹ کرنے سے آپ کی قومی مفادات کی نگہبانی میں ناکامی چھپ نہیں سکتی
افسوس کہ حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کے اہم ترین قومی معاملے پر موثر سفارتکاری نہیں کرسکی
جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کے لئے اپنا کردار پوری قوت سے ادا کرتے رہیں گے
جموں وکشمیر کے بہادر عوام نے تحریک آزادی کشمیر کے چراغ کی لو کم نہیں ہونے دی
آزادی جموں وکشمیر کے عوام اور شکست بھارت کا مقدر ہے