- الإعلانات -

پاک فوج میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے، میجر جنرل آصف غفور تبدیل میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا۔ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا۔۔۔۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل افتخار بابر ترجمان پاک فوج مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ سابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔نئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار نے 1990 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا، میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے گریجویٹ ہیں،
میجر جنرل بابر افتخار نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے بھی گریجویٹ ہیں ،میجر جنرل بابر افتخار دوران ملازمت کمانڈ اینڈ سٹاف پوزیشنز پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق میجرجنرل بابرافتخار بریگیڈ میجر، انفنٹری کے بریگیڈیئراسٹاف کے عہدے پر بھی تعینات رہے، جنرل بابر افتخار نے آپریشن ضرب عضب کے دوران انفنٹری اورآرمڈ بریگیڈ کی کمانڈ کی، میجر جنرل بابرافتخار این ڈی یو اور پی ایم اے میں انسٹرکٹر کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں، میجر جنرل بابر افتخار کے چار بیٹے ہیں،