- الإعلانات -

ڈسپلے سنٹرز پر ووٹ اندراج, منتقلی, اعتراض,حذف اور درستگی کوائف کے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 جنوری 2020 ہے.

ووٹرز آگاہی مہم میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے تعاون سے بذریعہ پبلک سروس میسج / ایس ایم ایس ووٹرز کو مطلع کرنا شروع کردیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے اندراج کو اپنے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیں.

ووٹر اپنے ووٹ اندراج اور ڈسپلے سنٹر کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں.

ڈسپلے سنٹر پر فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 جنوری 2020 ہے.

اندراج و منتقلی ووٹ کے لیے فارم نمبر 15, ووٹ پر اعتراض /حذف کے لیے فارم نمبر 16 اور درستگی کوائف کے لیے فارم نمبر 17 ڈسپلے سنٹرز پر جمع کروانے کی سہولت ہے. فارم ڈسپلے سنٹرز, دفتر ضلعی الیکشن کمشنرز / رجسٹریشن آفسران اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں.