- الإعلانات -

سپریم کورٹ میں نجی بینک کے ملازمین کی پنشن فریز کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت، عدالت نے پشاور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف بینک کی اپیل خارج کردی

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، وکیل ملازمین نے عدالت کو بتایا کہ پنشن فریز کرنے کے فیصلے کی منظوری نہیں لی گئی. . وکیل بینک نے کہاکہ بینک کے بورڈ آ ف ڈائیکٹرز نے پنشن فریز کرنے کی منظوری دی، 2002 میں ملازمین کی پنشن کو فریز کردیا گیا تھا.سپریم کورٹ کے فیصلے سے بینک کے چھ ہزار سے زائد ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے وقت عہدے تناسب سے پنشن ملے گی۔۔۔۔۔