- الإعلانات -

حکومت نے پندرہ ملین غریب افراد کو انصاف کارڈ فراہم کرنے کا ہدف رکھا ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر امور صحت ظفر مرزا کہتے ہیں کہ حکومت نے پندرہ ملین غریب افراد کو انصاف کارڈ فراہم کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ جناح اسپتال ، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کے بارے میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیا جارہا ہےوزیر اعظم کے مشیر برائے امور صحت ڈاکٹر ظفر مرزا انڈس ہیلتھ نیٹورک کی آئیکون 2020 ہیلتھ کانفرنس میں شریک ہوئے۔۔۔ ڈاکٹر عبدالباری کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاست جب اپنے لوگوں کو بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو انڈس اور شوکت خانم جیسے ادارے سامنے آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے لیے کام کررہے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ 95 فیصد انجکیشنز غیر ضروری طور پر مریضوں کو فراہم کیے جاتے ہیں۔
ہیپاٹائٹس اور ٹی بی سے اموات میں پاکستان سرفہرست ہے۔ بدقسمتی سے ہم پولیو کیسز پر بھی قابو نہیں پاسکے۔۔ لاڑکانہ میں ایچ آئی وی پھیلنے والے عوامل پورے پاکستان میں موجود ہیں

ان کا کہنا تھا کہ 65 لاکھ افراد کو صحت انصاف کارڈ فراہم کیا جاچکا ہے۔۔ دو سو ارب روپے سے احساس پروگرام بھی شروع کیا ہے۔۔ انہوں نے بتایا کہ جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کے بارے میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد شروع کردیا ہے