- الإعلانات -

برف باری کی صورت میں عوام الناس سے بھی انتظامیہ سے مکمل تعاون کرنے کی اپیل جام کمال خان

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں صوبے کے مختلف اضلاع میں مزید برف باری اور بارشوں کی پیش گوئ کے تناظر میں تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کی تیاری کر لی ہے جبکہ عوام الناس سے بھی انتظامیہ سے مکمل تعاون کرنے کی اپیل کی گئ ہے برف باری کی صورت میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکو ں پر ٹریفک کی آمد ورفت برقرار رکھنے کے لیۓ صوبائ محکمہ مواصلات وتعمیرات نے بھاری مشنری اور عملہ قومی شاہراہوں پر تعینات کر دیا ہے اور سیکریٹری مواصلات نورالامین مینگل اس تمام عمل کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں محکمہ کی جانب سے دس حساس اضلاع میں 24 گریڈر 5 بلڈوزر اور 1800 کی تعداد میں عملہ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ 94 ٹریکٹر اور 20 کرینیں کراۓ پر بھی حاصل کی گئ ہیں