- الإعلانات -

اقوام متحدہ مبصرین کو مقبوضہ وادی میں بھیجنے کیلئے دباﺅ ڈالےوزیر اعظم عمران خان

 وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی مظالم شدت پکڑ رہے ہیں، نہتے شہریوں پر حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اقوام متحدہ مبصرین کو مقبوضہ وادی میں بھیجنے کیلئے دباﺅ ڈالے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اتوار کو اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کہا کہ ایل او سی پر بھارتی مظالم شدت پکڑ رہے ہیں اور نہتے شہریوں پر حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مبصرین کو مقبوضہ وادی میں بھیجنے کیلئے دباﺅ ڈالے۔ وزیر اعظم مے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے جعلی آپریشن کا خدشہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ معصوم شہریوں کی ہلاکت پر پاکستان خاموش نہیں رہے گا