- الإعلانات -

مشرف کی بیرون ملک روانگی،ایس کے نیازی نے2013ہی میں انکشاف کردیا تھا

  • ایس کے نیاز ی کا یہ طرہ امتیاز رہا کہ انہوں نے اپنے قارئین کو ہمیشہ قبل از وقت با خبر رکھا ، اپنی تحریروں اور تجزیوں میں آگاہی کرا دیتے ہیں
  • 2013ءسے لیکرآج تک جب بھی مشرف کے مقدمات کی سماعت ہوئی ایس کے نیازی نے واضح کیا کہ آخر مشرف نے بیرون ملک روانہ ہو جانا ہے
  • مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج اور حکومت نے علاج کیلئے باہر جانےکی اجازت دینے سے ایس کے نیازی کے تجزئیے ،خبریں سچ ثابت ہو گئیں

اسلا م آباد (عزیر احمد خان )پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روز نیوز کے چیئر مین ایس کے نیازی نے اپنے قارئین اور ناظرین کو اس ہی وقت ا س خبر سے آگاہ کر دیا تھا کہ جب پرویز مشرف پاکستان آئے تھے اور ان پر مقدمات کا آغاز ہوا اس دوران مقدمات میں پرویز مشرف مختلف سماعتوںکے دوران عدالت میں بھی آتے رہے اور پھر طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے حاضری سے استثنیٰ بھی حاصل کیا ۔اسی دوران ایس کے نیازی نے اپنے تجزیوں اور خبروں میں واضح کر دیا تھا کہ مشرف کو کچھ نہیں ہو گا اور باہر چلے جائیں گے ،2013میں اس حوالے سے ایس کے نیازی نے انکشاف کیا پھر جنوری 2014کو جب پرویز مشرف کو چک شہزاد واقع رہائشگاہ سے ہسپتال لیکر گئے تواس وقت بھی ایس کے نیازی نے اپنے ناظرین کو آگاہ کیا کہ پرویز مشرف کو کچھ نہیں ہوگا یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ ایس کے نیازی نے ہمیشہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر رونما ہونے والے واقعات کے حوالے سے اپنے تجزیوں اور خبروں میں قبل ازوقت ہی اپنے قارئین اور ناظرین کوآگاہ کردیتے ہیں کہ کیا وقوعہ یاآنے والے دنوں میں کیا خبر ہو گی اس طرح پرویز مشرف کے مقدمات کی جب جب سماعت ہوئی تب ہی ایس کے نیازی نے واضح کیاکہ سابق صدر پرویز مشرف پر آرٹیکل 6 لاگو نہیں کیاجا سکتا ۔ اور گزشتہ روزایس کے نیازی کی یہ تمام خبریں اور تجزیے اس وقت سچ ثابت ہوگئے جب حکومت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کر تے ہوئے علاج کے لیے بیرون ملک جانےکی اجازت د یدی۔