- الإعلانات -

گندم کا بحران اس وقت پورے ملک میں ہے،جس کی وجہ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ گندم کا بحران اس وقت پورے ملک میں ہے،جس کی وجہ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔سعید غنی نے کہا کہ صوبہ سندھ میں بحران کی وجہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تھی جو دس روز تک جاری رہی جس وجہ سے جو گندم پنجاب اور بلوچستان کےگوداموں سےاٹھانی تھی وہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نا اٹھ سکی،ہڑتال ختم ہونے کے بعد اب تک 70 ہزار بوریاں ہم تک آچکی ہیں،ہماری کوشش ہے کہ اس رفتار کو تیز کریں تاکہ دو چار روز میں ہم اس قلت پر قابو پا لیں۔اُنہوں نے سوال اٹھایا کہ سندھ میں ہماری کوتاہی ہے تو پنجاب میں بحران کی کیا وجہ بنی؟وزیراعظم اپنی اس نااہلی کی وجہ سے قوم سے معافی مانگیں،اگر وفاقی حکومت نے اپنی ہر نا اہلی کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈالنی ہے تو  پھر اس  کو استعفیٰ دے کر اپنی نااہلی تسلیم کرنی چاہیے اور عوام کی جان چھوڑدینی چاہیے ۔