- الإعلانات -

تھانہ کنگن پور پولیس نے 13 سالہ معصوم لڑکی کی فروخت کو ناکام بنا دیا، بچی بازیاب، ملزم گرفتار

تھانہ کنگن پور پولیس کی بروقت کاروائی، مظفر گڑھ کی رہائشی 13 سالہ معصوم صائمہ کی فروخت کا ناکام بنا دیا. تھانہ کنگن پور پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی گاؤں چاہل نو کے رہائشی ملزم ریاض اور اسکی بیوی بشرا نے ایک 13 سالہ لڑکی کو غلام بنا رکھا ہے.دونوں میاں بیوی 13 سالہ صائمہ کو آئندہ فروخت کرنے والے ہیں.تھانہ کنگن پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے صائمہ کو ملزمان کے چنگل سے بازیاب کر کے ملزم دیاض کو گرفتار کر لیا.پولیس نے 13 سالہ صائمہ کو حفاظت میں لیکر آر ایچ سی کنگن پور سے میڈیکل کروایا.