- الإعلانات -

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے پیر کو ملاقات کی

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے پیر کو ملاقات کی۔ یہ ملاقات اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کھاد پر گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے خاتمہ کے فیصلہ کے بعد ہوئی ہے۔ اس اقدام سے یوریا کی قیمتوں میں تقریباً 20 فیصد کمی آ جائے گی۔ قبل ازیں یوریا پر جی آئی ڈی سی کی مد میں 400 روپی فی بوری سیس وصول ہو رہا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے قبل ازیں یوریا کی قیمتوں میں کمی کے حوالہ سے ہدایات جاری کی ہیں تاکہ کسانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ای سی سی نے کھاد پر گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا