- الإعلانات -

ریحام خان نے بھی ماضی میں غلطیاں کی ہیں

نئی دہلی چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلےہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا کہ کسی کو میرا نام تک معلوم نہیں تھا،انسان خطا کا پتلا ہے ،غلطیاں سب سے ہوئی ہیں ماضی میں مجھ سے بھی ہو ئیں ہیں۔نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رےہام خان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ کوئی میرا نام بھی نہیں جانتا تھا ، ایک سوال کے جواب میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ میرا ماضی سب کے سامنے ہے ،غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اور مجھ سے بھی ماضی میں بہت سی غلطیاں ہوئیں۔واضح رہے ریحام خان ان دنوں نئی دہلی میں بھارتی اخبارانڈیا ٹوڈے کی دعوت پر نئی دہلی میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے موجود ہیں جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پاک بھارت میچ دیکھنے بھارت پہنچ چکے ہیں