- الإعلانات -

راولپنڈی میں حساس اداروں کا آپریشن؛ 30 افراد گرفتار

راولپنڈی حساس اداروں اور پولیس نے فوجی کالونی اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ آپریشن کے دوران 8 افغان باشندوں سمیت 22 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے راولپنڈی کی فوجی کالونی اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 30 افراد گرفتار کیے گئے جن میں 8 افغان باشندے بھی شامل ہیں جنہیں مزید تحقیقات کے لیے تھانہ پیرودہائی منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے سرکاری یونیفارم، ایس ایم جی، پستول، گولیاں، میگزین، گاڑیاں برآمد کی گئیں جب کہ آپریشن کے دوران 165 گھروں اور 377 افراد کے کوائف چیک کئے گئے تھے.