- الإعلانات -

بھارتی خفیہ ایجنسی را افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ذریعے سکھوں کے مقدس مقام پر حملے کا منصوبہ بنا رہی تھی

پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے بھارت کے کرتار پور پر حملے کے منصوبے کا بھانڈا پھوڑ کر دشمن کی بڑی چال ناکام بنا دی ۔بھارتی خفیہ ایجنسی را افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ذریعے سکھوں کے مقدس مقام پر حملے کا منصوبہ بنا رہی تھی ۔پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے این ڈی ایس اور را کے گھناو¿نے عزائم کا سراغ لگا لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کے مذہبی پیشوا باباگرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح کیا۔پاکستان کی تحصیل شکر گڑھ میں واقع کرتار پور وہ جگہ ہے جہاں سکھ مذہب کے بانی اور پہلے گرو نانک دیو جی نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے۔