- الإعلانات -

نئے آئی جی کی تعیناتی پر حکومت سندھ اور وفاق کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نئے آئی جی کی تعیناتی پر حکومت سندھ اور وفاق کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ سندھ کابینہ نے 15 جنوری کو آئی جی کلیم امام کو ہٹانے کی منظوری دی تھی جبکہ صوبے میں قائم مقام آئی جی پولیس تعینات کرنے کی درخواست پہلے ہی مسترد کی جاچکی ہے۔

گزشتہ روز حکومت سندھ نے اعلان کیا تھا کہ وفاق کو آئی جی سندھ کےلئے جو پانچ نام بھجوائے گئے تھے ان ہی میں سے عہدے کےلئے انتخاب کیا جائے۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ مزید کسی نام پر اب گورنر سندھ سے مشاورت نہیں ہوگی۔