- الإعلانات -

ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے رابطے کے لیے وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں چار رکنی تشکیل دیدی گئی،

وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کو منانے، ان کے تحفظات دور کرنے اور ان سے رابطے تیز کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں،ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے رابطے کے لیے وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں چار رکنی تشکیل دیدی گئی، مسلم لیگ ق سے رابطے کے لیے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور تین رکنی کمیٹی بنائی گئی،بی این پی (مینگل) اور بی اے پی سے رابطوں کے لیے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بنائی گئی۔ نجی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادیوں کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، حکومت کی ناراض اتحادی جماعت متحدہ قومی مومنٹ (پاکستان)اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے رابطے کے لیے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کردی گئی جس کے دیگر ارکان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی اورحلیم عادل شیخ شامل ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ق سے رابطے کے لیے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے،کمیٹی کے دیگر ممبران میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور بلوچستان عوامی پارٹی سے رابطوں کے لیے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے،کمیٹی کے دیگر ممبران میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور میر خان محمد جمالی شامل ہیں۔