- الإعلانات -

شہباز شریف نے ڈیوڈروزاور ڈیلی میل کے خلاف لندن ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لندن : شہباز شریف نے ڈیوڈروزاور ڈیلی میل کے خلاف لندن ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کردیا ہےاس موقع پر شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن ہائیکورٹ سے انشاءاللہ انصاف ملیں گا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ اسٹوری کردار کشی کا حصہ ہے، یہ اسٹوری عمران کی ہدایت پر چھاپی گئی، میں نے برطانیہ کے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، عمران نیازی صرف غلط بیانی اور الزام تراشی کے ماہر ہیں، عمران نیازی اوران کی حکومت اپوزیشن کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، میرے خلاف شائع  کی جانے والی خبریں من گھڑت ہے، برطانیہ کی ہائیکورٹ میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، انشاءاللہ ہائیکورٹ سے انصاف ملیں گا.

یاد رہے کہ گزشتہ سال شہباز شریف کے خلاف ڈیلی میل اور ڈیوڈ روز نےکرپشن کی خبریں اپنے اداریہ میں چھاپی تھی  جس میں منی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا تھا۔