- الإعلانات -

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 24 واں اجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجاب سٹیمپ رولز 1934 میں ترامیم کا فیصلہ کیاگیا وزیر اعلی نے پنتالیس ہزار ورکرز کو انکا حق دے دیا ڈائینگ کیڈر کے۔ خاتمہ سے ورکرز خوشی سے نہال

لاہور (قاسم علی سے) ۔صوبائی کابینہ نے
نیونیٹل،چلڈرن ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام کی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر سٹاف کی ریگولرائزیشن کیلئے قانون سازی کا فیصلہ۔
لیڈی ہیلتھ ورکرزاور دیگر سٹاف کیلئے ڈائینگ کیڈرکی شرط ختم کرنے کی منظوری ڈائینگ کیڈر کے خاتمہ کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بھرپور کوشیش کی تھی پنجاب سٹیمپ رولز 1934 میں ترامیم کی منظوری دے دی،جس کے تحت سٹیمپ وینڈرزکا مکمل ڈیٹا آٹومیشن ہو گا اور سٹیمپ وینڈرز کوکم مالیت کے سٹیمپ پیپرزکی خرید و فروخت کیلئے سمارٹ کارڈ دیا جائے گا،اجلاس میں پنجاب الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے رولز 2019 کی منظوری دی گئی اور پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 کے سیکنڈ شیڈول میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا۔
صوبائی کابینہ نےپنجاب سیلزٹیکس آن سروسز ایکٹ2012 کےسیکنڈ شیڈول میں ترمیم کی منظوری دی،اس ترمیم سے تعمیراتی صنعت کو سہولت ملے گی ، پنجاب کابینہ نے کینسر کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے دوا ساز کمپنی نوارٹس سے مفاہمت کی یادداشت میں جون 2020 تک توسیع کا فیصلہ کیا جبکہ نوارٹس سے دوسری مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے ٹرم آف ریفرنس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  دوسری مفاہمتی یادداشت کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ہر پہلو سے جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرے گی۔اجلاس میں پروبیشن آف اوفینڈرز (Offenders) آرڈیننس 1960 اور پروبیشن آف اوفینڈرز رولز 1961 میں ترامیم کی منظوری دی گئی جبکہ پولیس ڈاگ بریڈنگ سینٹر اینڈ ٹریننگ سکول سپیشل برانچ پنجاب، لاہور کے پرنسپل کے عہدے کیلئے پنجاب پولیس سپیشل برانچ ٹیکنیکل کیڈر سروس رولز 2016 میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا۔